پاکستان
13 جون ، 2012

ارسلان افتخار کیس ملک ریاض اورعدلیہ کا معاملہ ہے ،وزیراعظم گیلانی

 ارسلان افتخار کیس ملک ریاض اورعدلیہ کا معاملہ ہے ،وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کا عدلیہ کے ساتھ اچھا تعلق ہے ، ملاقاتیں پہلے بھی ہوتی ر ہیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار کیس ملک ریاض اورعدلیہ کا معاملہ ہے جس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاک چائنا سنٹر میں ایجوکیشن ایکسپو 2012 کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں تعلیم ،توانائی اور ماحولیات اولین ترجیحات تھیں ، موجودہ حکومت نے ہنگامی اقدامات لیے اور منشور پر 80 فیصد عمل در آمد کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ کی جانب سے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد انتہائی خوش آئند اور قابل تحسین ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکلات سے نکالا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ تقریب سے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ ،میر ہزار خان بجارانی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :