پاکستان
13 جون ، 2012

شرجیل میمن نے ایک بار پھر سندھ کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

 شرجیل میمن نے ایک بار پھر سندھ کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

کراچی…پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر سندھ کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیاہے ۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوٴس کراچی میں ہوئی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرجیل نعام میمن سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرجیل میمن اس سے قبل بھی سندھ کے وزیر اطلاعات کے طور پر کام کر تے رہے تاہم ایم کیو ایم کے تحفظات کی وجہ سے پارٹی قیادت کی ہدایت پر انہوں نے سندھ کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مزید خبریں :