پاکستان
28 جولائی ، 2016

کوہاٹ : دو نوجوان کنویں میںڈوب کر جاں بحق

کوہاٹ : دو نوجوان کنویں میںڈوب کر جاں بحق

 


کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبٹ میں کنویں میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔لاشوں کو نکال لیاگیا ہے ۔


کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبٹ میں کنویں میں نہاتے ہوئے دو نامعلوم نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں نے موقع پر دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر مقامی اسپتال پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے منتقل کردیا۔


دو نوں نوجوانوں کی عمریں 16 سال اور 22 سال ہیں ، نوجوانوں کے ورثا کی تلاش جاری ہے ۔


 

مزید خبریں :