پاکستان
28 جولائی ، 2016

شہباز شریف 767 بچوں کےاغوا کے بعد نوٹس لے لیا

شہباز شریف 767 بچوں کےاغوا کے بعد نوٹس لے لیا

 


پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے پنجاب میں767بچوں کے اغواء اور سپریم کرٹ کے سوموٹو ایکشن کے بعدنوٹس لے لیا ہے۔


شہباز شریف نے بچوں کےاغوا کی وارداتوں کا نوٹس لیتےہوئےپولیس حکام کوہدایت کی ہے کہ ایسی وارداتوں میں ملوث افراد کو تلاش کرکے انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لانے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین سے صوبائی کمیٹی برائے امن و امان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیںاوران مقدمات میں ہونےوالی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیاجائے۔


شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ مغوی بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہیں،بچوں کی بازیابی کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائےاوربس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید خبریں :