پاکستان
13 جون ، 2012

نیٹو سپلائی کا متبادل روٹ بہت مہنگا ثابت ہو رہا ہے،امریکی وزیر دفاع

نیٹو سپلائی کا متبادل روٹ بہت مہنگا ثابت ہو رہا ہے،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن…امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی بند ہونے سے امریکا کو ماہانہ سو ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔امریکی سینٹ کی دفاع کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ نیٹو سپلائی کا متبادل روٹ امریکا کو مہنگا پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ا مریکا افغانستان سے سامان کی واپسی اور فوجیوں کو سامان کی فراہمی کے لئے شمالی روٹ استعمال کررہا ہے۔اس سے قبل پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان نیٹو سپلائی بحالی کے لیے تیکنیکی معاملات طے پاگئے ہیں۔امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن پر فلم بنانے والوں کو خفیہ معلومات تک رسائی نہیں دی گئی۔انھوں نے واضح کیا کہ امریکی وزارت دفاع کے حکام فلم سازو ں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

مزید خبریں :