پاکستان
30 جولائی ، 2016

کراچی پولیس کو مطلوب رام جانے گروپ کی تلاش

کراچی پولیس کو مطلوب رام جانے گروپ کی تلاش

 


کراچی کے ایسٹ زون میں سنگین وارداتوں میں مطلوب رام جانے گروپ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نےوارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کے خاکے تیار کرلئے ۔


کراچی میں سنگین وارداتوں میں ملوث رام جانے گروپ کے2 انتہائی مطلوب ملزمان کے خاکے جیو نیوز نے حاصل کرلئے۔


پولیس کے مطابق ملزمان کا 4 رکنی گروپ وارداتوں میں ملوث ہے،جاری کیے گئے خاکے سے دونوں ملزمان کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔


ملزمان کی معلومات دینے کے لئے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے۔معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :