01 اگست ، 2016
امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا کے غبارے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا یا تھا ۔
یہ حادثہ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن جنوبی قصبے میں پیش آیا تھا حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کے مطابق اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ غبارے کا کچھ حصہ ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں غبارے نے آگ پکڑ لی تھی ۔