Time 31 مئی ، 2025
صحت و سائنس

صادق آباد، نجی اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کے اپینڈکس کے آپریشن کردیے گئے

صادق آباد، نجی اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کے اپینڈکس کے آپریشن کردیے گئے
سیکرٹری صحت نے نوٹس لے لیا اور اسپتال کو سیل کردیا گیا: محکمہ صحت پنجاب— فوٹو:فائل

صادق آباد کے نجی اسپتال میں غیر ضروری آپریشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سی ای او ہیلتھ کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے چک 212 کے دیہاتیوں کے غیرضروری آپریشن کیے اور ڈاکٹروں نے 15 روز کے دوران 24 اپینڈکس کے آپریشن کیے۔

انہوں نے بتایاکہ ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اسپتال کو سیل کرکے رپورٹ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت کی ٹیم چک 212 پہنچ گئی جہاں آپریشن کیے گئے افراد کے الٹراساؤنڈ کیے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سیکرٹری صحت نے نوٹس لے لیا اور اسپتال کو سیل کردیا گیا۔

مزید خبریں :