01 اگست ، 2016
وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے لوکل باڈیز کے متعلق ترامیم آرڈیننس کے ذریعے واپس لے لی ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ترامیم واپس لینے کا مقصد انتخابی عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے کے قابل بنانا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوکر اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بلدیاتی عمل کی نگرانی کرنے اور بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بااختیار بنانے کی ہدایت کی ہے۔