پاکستان
01 اگست ، 2016

پولیس نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے: مفتی عبدالقوی

پولیس نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے: مفتی عبدالقوی

 


مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کے سوالنامے کے جوابات جمع کرادیے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پولیس نےکلین چٹ دے دی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، مفتی عبدالقوی اور عبدالباسط سمیت کسی کو کلین چٹ نہیں دی گئی، قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کے جوابات مفتی عبدالقوی نے متعلقہ پولیس حکام کے پاس جمع کرا دیے، جو 13 صفحات پر مشتمل ہیں۔


ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ انہیں پولیس نے قندیل قتل کیس سے بری قرار دے دیا ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں کسی کو بھی اب تک کلین چٹ نہیں دی گئی، مرکزی ملزم وسیم اس کا کزن حق نواز، ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط اور مفتی عبدالقوی سے تفتیش جاری ہے،سٹی پولیس آفیسر اظہراکرام کیس کی تفتیش پر جلد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

مزید خبریں :