پاکستان
01 اگست ، 2016

پیمرا میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگا،ابصار عالم

پیمرا میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگا،ابصار عالم

 


چیئرمین پیمرا ابصارعالم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، آئین کی پاسداری اوراچھی طرز حکمرانی کیلئے میڈیا کی آزادی ضروری ہے، حکومت ہویا پیمرا یا کسی اور طرف سے میڈیا پرکوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے،کراچی میں جیوکا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے کہا کہ جیو نے ان سے رابطہ کیا کہ کراچی میں ان کے چینل کے ساتھ کچھ پرابلم ہے، اب کراچی میں جیوکا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔


چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا میڈیا کی آزادی پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، میڈیا کی آزادی نہ صرف پیمرا بلکہ وزیراعظم نوازشریف کا بھی کمٹمنٹ ہے۔


چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے مزید کہا کہ کسی چینل کی کوئی بھی آئیڈیولاجی یا سوچ ہو ہم اس کی آزادی کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہے،پیمرا صرف صابطہ اخلاق پرعمل درآمد چاہتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کرجو ممکن ہوگا ہم ہر چینل کی مدد کریں گے، ابصار عالم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹی وی چینل کون سے عناصربند کرتے ہیں انہیں اس بات کا پتا نہیں۔


چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ کہ نیوز چینل ایک ساتھ، انٹرٹمنٹ چینل ایک ساتھ، اسی طرح میوزک اوراسپورٹس چینل اپنے اپنے بوکے میں ہونے چاہئیں، اگرکوئی بھی چینل اپنے گروپ میں تھا اوراسے نکال دیا گیا تو کیبل آپریٹر اسے واپس اس گروپ میں رکھیں۔

مزید خبریں :