01 اگست ، 2016
رحیم یارخان میں ٹارچرسیل چلانےکے الزام میں کامی شاہ اوراس کے دیگر8ساتھیوں کو4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیاہے،گینگ کے دیگرکارندوں کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس چھاپے ماررہی ہے۔
ٹارچرسیل میں مخالفین پر تشدد کرنے والا کامی شاہ قانون کی گرفت میں آہی گیا ،ٹارچرسیل پر تفتیش کاآغازہوگیا،کون کون شامل تھا ؟کس کس کی حمایت حاصل تھی ؟سب کچھ پوچھا جائے گا۔
کامران عرف کامی شاہ اوراس کے 8ساتھیوں کو پولیس نےسول جج کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ پرتمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
جیونیوزنے رحیم یارخان میں ایک ایسے ٹارچرسیل کا انکشاف کیا تھا جہاں مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے ہر حد پار کرلی جاتی تھی،دوسری طرف کامی شاہ کا دعویٰ ہے کہ جس شخص پر تشدد کیا تھا وہ بیٹے کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔
ٹارچرسیل کے انکشاف کے بعد پولیس نے گینگ کے 8کارندوں کو گرفتارکیا تھا اورکامی شاہ کی تلاش میں تھی،جس نے گزشتہ روز خود کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا،گینگ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔