پاکستان
02 اگست ، 2016

صوابی میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار شہید، دہشتگرد ہلاک

صوابی میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار شہید، دہشتگرد ہلاک

 


صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا، دو زندہ پکڑے گئے۔


پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر صوابی پولیس نے گدون کے علاقہ بیرگلی میں کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دو زندہ گرفتار کرلیے گئے۔


پولیس کے مطابق ہلاک اور پکڑے جانیوالے دہشتگروں کو تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

مزید خبریں :