14 جون ، 2012
اسلام آباد… اوگرانے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوادی۔ ذرائع کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات میں 16 جون سے کمی کی سمری بھجوائی ہے جس میں پٹرول 10 روپے 46 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ سمری میں ڈیزل6.08 روپے، مٹی کاتیل5.26 روپے ، ایچ او بی سی11روپے75پیسے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت5.02روپے کم کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حتمی اعلان کل ہوگا۔