پاکستان
02 اگست ، 2016

کلر کہار میں فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

کلر کہار میں فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

 


چکوال کے علاقہ کلر کہار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےدو افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


پولیس کے مطابق چکوال کے علاقہ کلر کہار ڈاکخانے کے سامنے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، قصبہ میرا سے تعلق رکھنے والے محمد بشیر اور محمد طارق پنشن لینے کلر کہار ڈاکخانے پہنچے تھے کہ اس دوران پہلے سے گھات لگائے بیٹھے موٹرسائیکل پر سوار افراد نے ان دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔


حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق دہراقتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مزید خبریں :