02 اگست ، 2016
لاہورہائی کورٹ نےپسند کی شادی کرنےوالی لڑکی کو شوہر کےساتھ جانےکی اجازت دے دی۔
لاہورہائی کورٹ کےجسٹس انوارالحق نےدرخواست کی سماعت کی ، نازیہ بی بی نے عدالت کےروبروبیان دیاکہ اس نے17جون کو منور نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی،اوروہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔
شوہر نےعدالت کو بتایاکہ والدین نےزبردستی اس کی بیوی نازیہ کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے،عدالت نےلڑکی کے بیان پر اسے شوہر کےساتھ جانےکی اجازت دے دی۔