پاکستان
14 جون ، 2012

اسلام آباد بار، اعتزاز اور زاہد بخاری کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد بار، اعتزاز اور زاہد بخاری کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد … اسلام آباد میں ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے سینئر قانون دانوں بیرسٹر اعتزاز احسن اور زاہد بخاری کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملک ریاض کی کسی بھی مقدمے میں وکالت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے آفس میں دونوں بار ایسویس ایشنز کا مشترکا اجلاس ہوا ، اس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن اور ملک ریاض حسین کے وکیل زاہد بخاری کا دونوں بارز میں داخلہ بند کردیا جائے، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں بار ایسوسی ایشنز کا کوئی رکن ، ملک ریاض حسین کی وکالت نہیں کرے گا ۔

مزید خبریں :