14 جون ، 2012
پشاور… چمکنی پولیس نے پشاورموٹر وے انٹر چینج پر ایک گاڑی سے بیس کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔ چمکنی پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر انھوں نے پشاور موٹر وے انٹر چینج پر ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران بیس کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ گاڑی کاڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔منشیات پشاورسے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔