14 جون ، 2012
پشاور میں وکلاء نے چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ریلی نکالی۔ ریلی ڈسٹرکٹ بار روم سے نکالی گئی جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء ڈسٹرک بار سے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ کی رجسٹری برانچ تک گئے۔ شرکاء نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور سپریم کورٹ کی حمایت میں نعرے لگائے اور گیٹ نمبر چار سے واپس ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوئی۔