04 اگست ، 2016
کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے خلاف وکلا کا آج دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔
عدالتی کارروائی کا دوروزہ بائیکاٹ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا جارہا ہے، اس موقع پر وکلا عدالتوں میں احتجاجا ً پیش نہیں ہورہے ہیں۔
عدالتی بائیکاٹ کا آج دوسرا روز ہے،ادھر ڈسٹرکٹ کورٹ کی بار م پر سیاہ جھنڈ الگایا گیا ہے۔
دوسری جانب عدالتوںمیں آئے ہوئے سائلین کو آج بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے بروری میں وکیل جہانزیب کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔ وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے۔