04 اگست ، 2016
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبےمیں بھرتیوں سے جلد پابندی اٹھانے کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں ٹیچرز، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوبھرتی کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نےایک اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحالی اور مرمتی فنڈ کو بڑھادیا ہے، اب عمارتیں اور سڑکیں خستہ حالت میں نظر نہیں آنی چاہئیں۔انہوں نے 60 سرکاری گاڑیاں فوری طور پر تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ا نہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹر زبھرتی کیے جائیں گے۔