04 اگست ، 2016
برمنگھم میں ایجبسٹن کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا معرکہ جاری ہے، ریکارڈ بُک دیکھیں تو ایجبسٹن کا میدان پچھلے 10 سالوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے کچھ زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔
برمنگھم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ جیت دلواسکے گا یا نہیں؟ اس کے لئے تو انتظار کرنا ہوگا لیکن تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ایجبسٹن کا میدان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے زیادہ خوش قسمت ثابت نہیں ہوا۔
پچھلے 10 سال میں اس میدان پر کھیلے گئے 7میچوں میں سے،2 میچ ڈرا رہے اور 5 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ۔
پچھلے 10سال میں ایجبسٹن کے میدان پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کا پہلا دن فاسٹ بالرز کے لئے بھی اچھا رہا ہے، اس میدان پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے آخری میچ 2005ء میں جیتا ، جب انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 2رنز سے شکست دی تھی ۔