پاکستان
04 اگست ، 2016

قندیل بلوچ کیس:حق نوازاورعبدالباسط کا پولی گراف ٹیسٹ مکمل

قندیل بلوچ کیس:حق نوازاورعبدالباسط کا پولی گراف ٹیسٹ مکمل


 


ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی تحقیقات اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے قندیل بلوچ کے کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط کا پولی گرافکس ٹیسٹ لاہور میں کرا لیا گیا ہے۔ ڈرائیورباسط کی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی، ملزم حق نواز کو کل عدالت میں پیش کیاجائےگا۔


پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کی تفتیش آخری مراحل میں ہے تفتیش کو حتمی شکل دینے کے لئے قندیل بلوچ کے کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط کا لاہور میں پنجاب سائنس لیبارٹری سے پولی گرافکس ٹیسٹ کرالیا گیا ہے ۔


ملزمان کو دوبارہ تفتیش کے لئے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد تفتیش کو حتمی شکل دی جائے گی اور چالان عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔


دوسری جانب ڈرائیور عبدالباسط کی گاڑی ایم این اے 38 ماڈل 2008 کو بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :