04 اگست ، 2016
سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پسند کی شادی کے خواہش مند نوجوان لڑکالڑکی نے مبینہ طورخودکشی کرلی،لاشیں طالبعلم کے گھر کے گیراج میں موجود کار کی ڈگی سے ملیں،دونوں یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔
پولیس کےمطابق 23سالہ طالبہ سرگودھا کی جامعہ میں زیر تعلیم تھی ،وہ گھر سے اپنی سہیلی سے ملاقات کا کہہ کر نکلی تھی ۔جب دیرتک واپس نہ آئی تو گھروالوں نے تلاش شروع کی ۔
اس دوران لڑکی سیٹلائٹ بلاک ڈی میں واقعہ ایک طالبعلم کے گھر کے گیراج میں موجود کار میں مردہ پائی گئی جبکہ لڑکے کی حالت بھی تشویشناک تھی جسے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بھی دوران علاج چل بسا ۔
تفتیشی افسر سب انسپکٹرامان اللہ کے مطابق دونوں آپس میں شادی کے خواہش مند تھے،دونوں لاشوںکےمنہ سے جھاگ نکل رہےتھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ زہرخورانی سامنے آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ،لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔