پاکستان
14 جون ، 2012

اٹارنی جنرل کی بدتمیزی پر چیف جسٹس کے قابل قدر ریمارکس

اٹارنی جنرل کی بدتمیزی پر چیف جسٹس کے قابل قدر ریمارکس

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اپنی عدالت میں بدتمیزی اور ہلڑ بازی کرنے والے اٹارنی جنرل عرفان قادر کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر قابل قدر ریمارکس دیئے اور کہاکہ عدالت میں ہرکسی کو بولنے کا حق ہے ۔ کورٹ روم ون میں ہلڑ بازی کرنے والے اٹارنی جنرل بعد میں خاموش بیٹھے نوٹس لیتے رہے، چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل احسن الدین کو مخاطب ہوکر کہاکہ ہر کسی کو یہاں بولنے کا حق ہے، وکلاء کو جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، احترام اور عزت مقدم رکھیں، اعتزازاحسن، عرفان قادر ہمارے کولیگ ہیں، عدالتوں میں نظم و ضبط نہ رکھا تو لوگ ہمیں کسی اور سے منسوب کریں گے، احسن الدین نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے جس طرح بات کی وہ انتہائی قابل اعتراض اور نازیبا تھی تاہم وہ عدالت میں نظم و ضبط کی یقین دہانی کراتے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ آج جو آئین کا نفازہے ،وہ کالے کوٹ اور کالی ٹائی کی وجہ سے ہے، جسٹس خلجی عارف نے کہاکہ جمہوریت آنے میں کالے کوٹ اور ٹائی کے ساتھ کیمرا بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :