14 جون ، 2012
پشاور …پشاور ہائی کورٹ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو طلب کرلیاہے۔ بنوں میں 4 جون کو لوڈشیڈنگ کے خلاف نکالے گئے مظاہرے پر لاٹھی چارج کے واقعے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو نے عدالت کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے جاری ہوتا ہے اور وہی سے کنٹرول ہوتا ہے۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر جنرل منیجر نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔