14 جون ، 2012
اسلام آباد… قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی نفی کرنے والوں میں سے ہیں پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسلان کیس پہلے سے طے شدہ تھا،عدالتی انصاف سے زرداری اورگیلانی کوخطرہ تھا، جس شخص نے چنددنوں سے تماشالگایاہواہے اسے جیل میں ہوناچاہیے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ملک ریاض آصف زرداری کے بغیرسانس بھی نہیں لے سکتا، ملک ریاض کوصدرزرداری نے غیرقانونی مراعات دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کرکے آیاتھاکہ تمام افرادکے ساتھ سیزفائرکریں گے، اب جوآفت آئی ہے اس پرسب کومتحدکرناہے۔