06 اگست ، 2016
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران آئین کی کاپیاں لہرائی گئیں، مظاہرین کوریلی سےنکال دیاگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی ا نتخابی ریلی کے دوران آئین کی کاپیاں لہرانے والے تمام افراد کو نکال دیا گیا۔
ڈیموکریٹ کے کنونشن میں خضر خان کی تنقید اور آئین کی کاپیاں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کی علامت بن گئیں، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی آئین کی کاپیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔