پاکستان
06 اگست ، 2016

ہرنائی ،سیلابی ریلا،5 گاڑیاں بہہ گئیں،5 لاشیں نکال لی گئیں

ہرنائی ،سیلابی ریلا،5 گاڑیاں بہہ گئیں،5 لاشیں نکال لی گئیں

 


بلوچستان کے شہر ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 5 گاڑیاں بہہ گئیں،5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ خاتون سمیت 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔


لیویز ذرائع کے مطابق زردالو تنگی کے پہاڑوں پر کئی گھنٹوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث 5گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔


مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 افراد کی لاشیں نکال لیں، خاتون سمیت 6 افراد کو زندہ نکالا گیاہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :