دنیا
06 اگست ، 2016

برطانیہ :گلاسگو کے ریسٹورنٹ میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

برطانیہ :گلاسگو کے ریسٹورنٹ میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

 


برطانوی شہرگلاسگوکے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق دھماکے سے ریسٹورنٹ اور اس کے اوپربنے کمرےزمین بوس ہو گئے۔


خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کے اطراف کی سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


گلاسگو سٹی کونسل کے مطابق گلاسگو کے ریسٹورنٹ میں دھماکا دیوار گرنے سے ہوا، جس سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں، یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :