دنیا
06 اگست ، 2016

سنگاپور :قومی دن کے جشن کی تیاریاں، سیکیورٹی انتظامات سخت

سنگاپور :قومی دن کے جشن کی تیاریاں، سیکیورٹی انتظامات سخت

سنگاپور کے قومی دن کے جشن کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، اس دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔


سنگاپور میں 51 ویں قومی دن کی جشن کی تیاریاں جاری ہیں، اس دوران پولیس نے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے، گزشتہ روز انڈونیشیا کی پولیس نے سنگاپور پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سنگاپور میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


حکام کے مطابق یہ دہشت گرد انڈونیشیا کے جزیرے سے سنگاپور پر راکٹ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، سنگاپور کا قومی دن9 اگست کو منایاجائے گا۔


 

مزید خبریں :