پاکستان
06 اگست ، 2016

پاکستان عوامی تحریک کی مختلف شہروں میں ریلیاں ،دھرنے

پاکستان عوامی تحریک کی مختلف شہروں میں ریلیاں ،دھرنے

 


پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد ،لاہور،کراچی،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور دھرنے دیے۔


ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے ملک کو اپنی سلطنت بنا کررکھ دیاہے، پاناما لیکس کے کرپٹ کرداروں سے حساب لیا جائے گا۔


پاکستان عوامی تحریک اوراتحادی جماعتوں نے لاہورمیں مسجد شہدا سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی اور علامتی دھرنا دیا، اسلام آباد اور کراچی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔


فیصل آباد میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف کارکنوں نے ریلوے اسٹیشن چوک سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، گوجرانوالہ میں کارکنوں نےجنرل بس اسٹینڈ سے سیالکوٹی دروازے تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

مزید خبریں :