کھیل
14 جون ، 2012

لاہور:پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ مبین اختر پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور:پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ مبین اختر پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور … پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ مبین اختر لاہور میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں، انہیں لال پل کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل ایتھلیٹک چیمپین شپ میں مبین اختر نے 100 میٹر، 200 میٹر اور 4 ضرب 100 میٹر میں گولڈ میڈلز جیتے تھے۔ مبین اختر کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ کل دوپہر پریکٹس کیلئے گھر سے گئی تھی، وہیں اسے سر پر چوٹ لگی، فوری طور پر اسے قریب ہی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے پیٹ کو واش کیا گیا،لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مبین اختر کی ساتھی ایتھلیٹ میڈیا پر آنے سے گریزاں ہے، ملک کی تیز ترین ایتھلیٹ کو لاہور میں لال پل کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید خبریں :