07 اگست ، 2016
تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ ن بھی آج پشاور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے، جلسے سے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور پارٹی کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے مقابلے میں " دھرنے نہیں کام" کے نعرے کے تحت پشاور میں عوامی اجتماع کا اعلان کیا ہے۔ جلسے سے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور پارٹی کے صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے میں دھرنے اور احتجاجی ریلیوں کا مقصد ملکی ترقی کے راستے روکنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ریلیاں نکال کر صوبے کی ساکھ کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے،صوبے کے عوام دھرنے نہیں کام اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔