پاکستان
14 جون ، 2012

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ریمارکس پر ہنگامہ، پیپلزپارٹی کا احتجاج

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ریمارکس پر ہنگامہ، پیپلزپارٹی کا احتجاج

لاہور … پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا جب مسلم لیگ ن کے رکن نے ملک کی اعلیٰ شخصیت کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے، پیپلزپارٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسد اشرف کی صدارت میں ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر مخدوم احمد محمود نے بجٹ بحث کا آغاز کیا، مسلم لیگ ق کی ارکان اسمبلی سیمل کامران اور حمیرا اویس نے کہا کہ رپیڈ بس منصوبہ چوہدری پرویز الٰہی کے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا چربہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن عبدالرزاق ڈھلوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے بارے میں سخت الفاط استعمال کیے جس پر شور اٹھ کھڑا ہوا، دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی جس پر ایوان کی کارروائی 30منٹ کیلئے ملتوی کی گئی، بعد میں گنتی کرائی گئی تاہم کورم مکمل نہ ہوا جس پر اجلاس جمعے کی صبح 9بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :