14 جون ، 2012
مظفر آباد … مظفر آباد کنٹرول لائن پر مدار پور اور بٹل سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، فائرنگ سے اب تک 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد کنٹرول لائن پر واقع آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں بٹل اور مدار پور سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ روز سے بلا اشتعال فائرنگ ہورہی ہے، صورتحال کے باعث علاقے میں کنٹرول لائن کے قریب واقع تمام اسکولز آج بند رہے۔ مارٹر گولے گرنے سے ہجیرہ، عباس پور اور ہجیرہ فاروڈ کہوٹہ روڈ دوار نبی کے مقام پر بند ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں اب تک 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے جنکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔