14 جون ، 2012
کراچی … کراچی میں تبت سینٹرکے قریب فائرنگ سے آٹو پارٹس کا ایک تاجر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، تاجروں نے قتل کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا اور ٹائر جلا کرسڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔ آٹو پارٹس مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ سے 2 افراد شدیدزخمی ہوگئے،جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہیل نامی تاجر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ تاجر کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے دکانداروں نے احتجاجاً دکانیں بند کرکے ایم اے جناح روڈ پردھرنا دیا، ٹائر جلا ئے اور سڑک کوٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آٹوپارٹس کے تاجر کی ہلاکت ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔