پاکستان
14 جون ، 2012

پی ایس او نے عدم ادائیگیوں پر حبکو کو فیول کی فراہمی کم کردی

پی ایس او نے عدم ادائیگیوں پر حبکو کو فیول کی فراہمی کم کردی

کراچی…پی ایس او نے عدم ادائیگیوں کے باعث حبکو کو فیول کی فراہمی کم کردی جس کے باعث سسٹم میں 600میگاواٹ کی کمی واقع ہو گئی ، ملک میں لوڈ شیڈنگ کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے ہیں، وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق ملک میں پہلے ہی بجلی کا شارٹ فال 6ہزار چار سو میگاواٹ سے زیادہ تھا کہ پی ایس او نے حبکو کے پاور پلانٹس کو فیول کی سپلائی 7500 میٹرک ٹن سے کم کر کے 2200میگاواٹ تک محدود کردی ہے ، حکام نے بتایا کہ حبکو کو فیول کی فراہمی کم ہونے سے 600میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٴٹ ہو گئی ہے ، اس سے قبل رو ش پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی بھی بند ہونے سے 450میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٴٹ ہو چکی ہے ، ملک بجلی کی طلب تقریبا 18ہزار میگاوا ٹ تک پہنچ چکی ہے ، ملک کے اکثر د یہی علاقوں میں بیس بیس گھنٹے جبکہ بڑے شہروں میں 12سے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

مزید خبریں :