پاکستان
14 جون ، 2012

نیٹو سپلائی بحالی کیلئے امریکا کو سلالہ واقعے پر معافی مانگنی ہوگی، حنا ربانی کھر

نیٹو سپلائی بحالی کیلئے امریکا کو سلالہ واقعے پر معافی مانگنی ہوگی، حنا ربانی کھر

کابل … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کیلئے امریکا کو سلالہ واقعے پر پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگنی ہوگی۔ کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بتایا کہ پاکستان سلالہ چیک پوسٹ واقعے دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے۔ انہوں نے تردید کی کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان نیٹو سپلائی بحالی پر مذاکرات فیس کے تنازع پر تعطل کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروپ کی پشت پناہی نہیں کررہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستا ن میں امن کے قیام کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :