14 جون ، 2012
اسلام آباد…ججز تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے 7 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ججزتقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد سردار مہتاب عباسی نے میڈیاکوبتایاکہ کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل جج کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ، ان میں دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فاروق شاہ اور فاروق علی چنا بھی شامل ہیں۔ پانچ وکلاء کو بھی سندھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ان میں حبیب الرحمان، عزیز الرحمان، آفتاب احمد ، صلاح الدین تنور اور ریاضت علی سحر شامل ہیں۔