کھیل
14 جون ، 2012

دورہ یورپ: جرمنی نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دے دی

دورہ یورپ: جرمنی نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دے دی

کولون … جرمنی نے پاکستان کو دوسرے ہاکی میچ میں 2-0 سے شکست دیدی، کل پاکستان ٹیم ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ کولون میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے پاکستان کیخلاف دونوں ہاف میں ایک ایک گول کیا، میچ میں پاکستان ٹیم کوئی پنالٹی کارنر حاصل نہیں کرسکی۔ کوچ خواجہ جنید کے مطابق امپائرنگ کا ناقص معیار شکست کا سبب بنا، پاکستان ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن امپائر کے بعض فیصلے آڑے آگئے۔ پاکستان نے جرمنی کوپہلے میچ میں 4-3 سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم دورہ یورپ کا آخری میچ کل ہالینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں :