پاکستان
09 اگست ، 2016

بلوچستان میں بھی فیصلہ کن آپریشن ہو گا، ثناءاللہ زہری

بلوچستان میں بھی فیصلہ کن آپریشن ہو گا، ثناءاللہ زہری

 


سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی فیصلہ کن آپریشن کیا جائے گا، جو جنگ دہشت گردوں نے شروع کی اسے انجام تک پہنچائیں گے،آخری دہشت گرد تک دشمنوں کا پیچھا کریں گے ۔


وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سول اسپتال کادورہ اور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ،ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ’را‘ کےملوث ہونے کے ثبوت دیے ہیں،کل بھوشن یادیو کو بھی ثبوت کےطور پر پیش کیا گیا، بلوچستان میں ’را‘ کےملوث ہونے کا اس سے زیادہ ثبوت کیا ہو گا۔

مزید خبریں :