Time 24 مئی ، 2025
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: بھارت میں گرمی اور بجلی کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے

ویڈیو: بھارت میں گرمی اور بجلی کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے
نہ دن میں بجلی ہے اور نہ ہی رات میں، صبح اٹھ کر ہمیں اپنے روزگار پر بھی جانا پڑتا ہے: خواتین کا شکوہ/ اسکرین گریب

بھارت میں گرمی اور بجلی کے ستائے ایک خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے جما لیے۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے جہاں ایک طرف موسم کی سختی ہے تو دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکل بن گئی ہے۔

ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں ان دنوں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایسے میں دن رات بجلی بھی غائب رہتی ہے۔

گرمی کے ستائے ایک خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے جما لیے جہاں وہ گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے اے سی کے مزے لے رہے ہیں۔

اس خاندان کی اے ٹی ایم بوتھ میں پناہ لینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خواتین کو اپنے بچوں سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ نہ دن میں بجلی ہے اور نہ ہی رات میں، صبح اٹھ کر ہمیں اپنے روزگار پر بھی جانا پڑتا ہے، اگر نہیں گئے تو بچوں کو کھانا کہاں سے کھلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے، بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے اس لیے ہمیں مجبوراً اپنی فیملی کے ساتھ یہاں آنا پڑا۔

مزید خبریں :