پاکستان
09 اگست ، 2016

کوئٹہ:شہبازشریف کی ثنا اللہ زہری سے ملاقات

کوئٹہ:شہبازشریف کی ثنا اللہ زہری سے ملاقات

 


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی اور کوئٹہ دھماکے کے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا چیک دیا۔


ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد بلوچستان کےعوام کےدکھ میں شریک ہونا اور پنجاب کےعوام کی جانب سے یک جہتی کاپیغام دینا ہے۔


اس موقع پر نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ دہشت گردوں کےسامنے نہیں جھکیں گے، شہباز شریف نے دھماکے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہدا کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید خبریں :