Time 24 مئی ، 2025
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا

راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری،  وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور  وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا
فوٹو: آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور  آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور  وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا
فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے ناقابل تسخیر کردار کو ’’آہنی دیوار‘‘ قرار دیا۔

شرکا نے اس فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور  افواجِ پاکستان کی جرات و قربانی اور پاکستانی عوام کی پختہ حب الوطنی کو سراہا۔

مزید خبریں :