پاکستان
09 اگست ، 2016

ملزمان کو عدالت لانے لے جانے کیلئے پیدل سروس

ملزمان کو عدالت لانے لے جانے کیلئے پیدل سروس


 


 


کراچی پولیس کے پاس غالباً موبائلیں ختم ہوگئی ہیں،اسی لیے ملزمان کو عدالت لانے لے جانے کے لیے پیدل سروس متعارف کرادی ہے۔


اس کا عملی مظاہرہ آج دیکھنے میں آیا جب مومن آباد پولیس نے ملزم سعید بھرم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا ،پیشی کے بعد پولیس اہل کار ملزم کو لے کر خراماں خراماں واپس تھانے روانہ ہوگئے۔


ملزم سعید عرف بھرم پر اسٹریٹ کرائم کی 50 سے زائد وار داتوں کا الزام ہے۔

مزید خبریں :