14 جون ، 2012
لاہور…لاہور کے ماڈل ٹاوٴن میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار پر نجی ائیر لائن کی ملازمہ کو فائرنگ سے قتل کرکے فرار ہو گیا۔ بھٹی کالونی ماڈل ٹاوٴن کی رہائشی 22 سالہ رابعہ امجد ائیر پورٹ پرایک نجی ائیر لائن کے دفتر میں ملازمہ تھی ، ورثاء کے مطابق راحیل نامی لڑکا رابعہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ،اس نے رابعہ کی والدہ سے رشتہ بھی مانگامگر انہوں نے انکار کر دیا،آج جب رابعہ دفتر سے واپس آئی تو پہلے سے گلی میں موجود راحیل نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کردیا،ملزم نے بچانے کیلئے آنے والے مقتولہ کے خالو کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔