پاکستان
14 جون ، 2012

داخلہ، دفاع سمیت 27 اداروں اور محکموں کا آڈٹ کرانے سے انکار

داخلہ، دفاع سمیت 27 اداروں اور محکموں کا آڈٹ کرانے سے انکار

اسلام آباد … ملک کے 27 سرکاری ، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں اور محکموں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے آڈٹ کرانے سے انکار کردیا ہے۔ ان میں داخلہ، دفاع ، اطلاعات و نشریات، صنعت و پیداوار کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آڈٹ سے انکار کرنے والے 27 محکموں کی فہرست پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے طلب کی تھی جو اْسے بھجوادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد تمام ادارے آڈیٹرجنرل سے آڈٹ کرانے کے پابند ہیں، انکار کرنے والوں میں وزارت خزانہ، بین الصوبائی رابطہ، کابینہ ڈویژن، مواصلات اور فوڈ سیکیورٹی کی وزارتیں، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، ڈی ایچ اے، ایف ڈبلیو او، پی ٹی سی ایل اور نادرا بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو نے بھی آڈٹ کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ماتحت اداروں، چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب، ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن پنجاب، ایک نجی اور ایک سرکاری بینک نے بھی آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے آڈٹ کرانے سے انکار کیا ہے۔ آڈیٹر جنرل کے مطابق ان تمام 27 اداروں کے نام 2012ء اور 2013ء کے آڈٹ پلان میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :