پاکستان
11 اگست ، 2016

لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی

 


لاہورہائیکورٹ نےمحبت کی شادی کرنےوالی لڑکی کوشوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی تو عدالت سےباہر نکلتےہی لڑکی کی والدہ نےاسےاپنے ساتھ لے جانےکےلئےکھینچنا شروع کر دیا، معاملہ بگڑنےپر سیکیورٹی حکام نے مداخلت کرکے لڑکی کو پولیس کی تحویل میں روانہ کیا۔


لاہورہائیکورٹ میں پسند کی شادی کےکیس کی سماعت ہوئی،لڑکی کے والدین نے عمران نامی نوجوان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرارکھا تھا، لڑکی نےعدالت میں بیان دیا کہ اسےکسی نےاغوا نہیں کیا،بلکہ اس نے اپنی مرضی سے عمران کےساتھ شادی کی ہے،جس پر عدالت نےلڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔


کمرہ عدالت سےنکلتےہی لڑکی کی والدہ اس پر جھپٹیں اورچیختےچلاتے اسے اپنےساتھ لےجانےکیلئے کھینچنا شروع کر دیا،معاملہ بگڑاتو سیکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی،جس نے لڑکی کو پولیس کی تحویل میںروانہ کردیا۔

مزید خبریں :