پاکستان
12 اگست ، 2016

خیرپور کے گاؤں پر غیر معمولی بڑی چمگادڑوں کا حملہ

خیرپور کے گاؤں پر غیر معمولی بڑی چمگادڑوں کا حملہ

 


خیرپور میں پریالو کے قریب گاوں پرخوفناک اورغیرمعمولی بڑی چمگادڑوں نے پھر سے حملہ کردیا، مکینوں نے فائرنگ کرکے کئی چمگادڑیں مار دیں۔


خیرپور کےعلاقے پریالو کےقریب پر گذشتہ روز اچانک خوفناک اور کئی کئی فٹ لمبی چمگادڑوں نےحملہ کردیا اور گھروں میں گھس گئیں جس کے باعث گھروں میں موجود خواتین اور بچے خوفزدہ ہوگئے۔


خوفزدہ دیہاتیوں نے چمگادڑوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کئی چمگادڑیں ماری گئیں، دیہاتیوں کے مطابق ماری جانے والی چمگادڑیں غیر معمولی جسامت کی ہیںاور یہ سیلابی ریلے کے ساتھ علاقے میں آئی ہیں۔

مزید خبریں :